خاتون جج کو دھمکانےکا کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

سابق وزیراعظم عمران خان  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد کچہری پہنچے جہاں ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

پولیس اور ایف سی کے علاوہ عمران خان کا اسپیشل سکیورٹی اسٹاف بھی اسلام آباد کچہری پہنچا۔

سیشن جج کامران بشارت نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے مختصر سماعت  کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 13 اکتوبر تک منظور کرلی۔

عدالت  نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری  ضمانت منظور کی۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عدالت پیش نہ ہونے پرعمران خان کےجوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 7 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.