وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 روز یعنی یکم سے 15 دسمبر تک برقرار رہیں گی، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 15 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق 16 نومبر سے 30 نومبر تک ہوگا۔اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 16 نومبر سے 30 نومبر تک وہی قیمتیں ہوں گی جو آج سے نافذالعمل ہیں۔اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں رد بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.