حکومت کا مشکل فیصلے لینے اور مدت پوری کرنے کا فیصلہ

Pakistani opposition leaders, Shahbaz Sharif (L), leader of the opposition in the National Assembly, Asif Ali Zardari (C), former President and leader of Pakistan Peoples Party (PPP), and Fazlur Rehman (R), head of Jamiat Ulema-e-Islam party, gesture during a press conference after submitting the no-trust motion against Prime Minister Imran Khan on march 8, 2022. (Photo by Farooq NAEEM / AFP) (Photo by FAROOQ NAEEM/AFP via Getty Images)

اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں حکومت نے مدت پوری کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی حکومت اس حوالے سے تذبذب کا شکار تھی کہ آیا آئینی مدت پوری کی جائے یا پھر قبل از وقت انتخابات کی طرف جایا جائے لیکن گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگست 2023 تک آئینی مدت پوری کی جائے گی۔دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کے لیے آج قطر روانہ ہو گئے ہیں اور دوحہ روانگی سے قبل مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کے بغیر واپس نہیں آؤں گا، انہیں اس بات پر قائل کروں گا کہ موجودہ حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھا سکتے۔ یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف 25 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر چکے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ہم حکومت  کا خاتمہ اور فوری انتخابات چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.