حکومت کا عمران خان پر غداری کا مقدمہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں

ن لیگ ایسے معامات میں نہیں پڑتی نہ ہی عمران خان کو ایسا کوئی خطرہ ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گفتگو

اسلام آباد – سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کا عمران خان پر غداری کا مقدمہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ن لیگ ایسے معامات میں نہیں پڑتی نہ ہی عمران خان کو ایسا کوئی خطرہ ہے۔انہوں جیو ٹی وی کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر بات اپنی ذات اور سیاست کے لیے کر رہے ہیں۔
سیاسی حکومتیں سیاسی معاملات سے نہیں گھبراتیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی قوانین کو توڑا، جس طرح آئین کو توڑا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمے بنانے کے بارے میں نہیں سنا۔انہوں نے مزید کہا مشکل فیصلوں کے لیے تین ہفتے مشاورت کی۔مشکل فیصلوں کے علاوی کوئی چوائس نہیں تھی۔ن لیگ نے ہمیشہ مشکل فیصلے کرکے ملکی معاملات کو استحکام دیا۔
مشکل فیصلوں سے سیاسی نقصان ہو گا۔مگر ملک زیادہ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان چار سال کا حساب دیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر غداری کا مقدمہ چلانے کی بات ہو رہی ہے، کیا نواز شریف اور آصف زرداری میرے اوپر غداری کا مقدمہ چلائیں گی،یہ چاہتے ہیں عمران خان راستے سے ہٹ جائے،آصف زرداری کو پیسے کی بیماری ہے، زرداری جب پیسہ دیکھتا ہے اس کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں، شریف خاندان، زرداری سازش کا حصہ بنے،ان کا پاکستان میں کوئی سٹیک نہیں، ان لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا عوام مہنگائی کے سمندرمیں ڈوب جائیں گے،بھارت اور اسرائیل چاہتا ہے پاکستان کمزور ہو اور ٹوٹے،امریکا بھی مضبوط پاکستان نہیں دیکھنا چاہتا۔
وہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط ہوئی، پوری دنیا میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج ہوئے، دنیا میں ایک ہی نعرہ لگا’امپورٹڈ حکومت نامنظور۔

تبصرے بند ہیں.