لاہور( کامرس ڈیسک)موبائل سیکٹر کے سرمایہ کاروںنے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنزاینڈ ایتھورائزیشن ڈرافٹ کی تیار ی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس سیکٹر میں کامیابی کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرے جس کے دورس نتائج برآمدہوںگے ۔ موبائل سیکٹرکے سرمایہ کار خوشحال خان نے کہا کہ پاکستان ہر سیکٹرمیں کامیابی سمیٹ رہا ہے اور انشا اللہ موبائل فون کی تیاری میںبھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی سرپرستی کی جائے او ر رکاوٹیں دور کرنے کیلئے با اختیارفوکل پرسنز تعینات کئے جائیں ۔ خوشحال خان نے کہا کہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنزاینڈ ایتھورائزیشن ڈرافٹ کی تیار ی سے بہت سے مقامی سرمایہ کار سامنے آئیں گے اور پاکستان میںترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔حکومت کو چاہیے کہ جدید موبائل فون کی تیاری میں دوسرے ممالک سے جوائنٹ ونچر کیا جائے جس کی بدولت پاکستان اپنے ملک کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ برآمدکرنے کے بھی قابل ہو سکے گا۔
تبصرے بند ہیں.