تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک بیان میں کہا کہ رات 8بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں تو بجلی بچانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ۔فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری کابینہ ہر وقت بیرونی دوروں پر رہتی ہے، ان کی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
تبصرے بند ہیں.