کمالیہ:وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوکارکن پی ٹی آئی سے دورہوگئے تھے ان کی شکلیں دیکھ کرواپس آگئے،کمالیہ میں بھی ڈیزل سستا ہوگیا ہے،ڈیزل ،پٹرول سستا کرنے کیلئے بہت پیسہ خرچ کیا،سب سے پہلے آصف زرداری آپ کا شکریہ،سب سے زیادہ جوتے پالش کرنےوالے ایکسپرٹ کاشکریہ اداکرتا ہوں،مقصودچپڑاسی والا جہاں جوتے دیکھتاہے پالش شروع کردیتا ہے،ان کی شکلیں دیکھ کرلوگوں کوخوف آیاکہیں پھرواپس نہ آجائیں،پہلے انہوں نے پرویزمشرف سے این آراولیا تھا،کہتے ہیں کرپشن کیس معاف نہ کیے توحکومت چلنے نہیں دیں گے،3 چوہوں کوپیغام دے رہا ہوں حکومت جانی تومعمولی چیزہے،میری جان بھی چلی جائے انہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا، ان کی کوشش ہے حکومت میں آکرنیب کوختم کریں،کرپشن کیسزختم ہونے پرلندن میں بیٹھابھگوڑاجلدواپس آئے گا،لوگوں کوخریدنا نوازشریف کی پرانی عادت ہے،یہ کرکٹ بھی اپنے امپائرکھڑے کرکے کھیلتا تھا،انہوں نے این آراو لینے کی پوری کوشش کی،معاشرے میں جب برائی دیکھیں تواللہ نے نیوٹرل ہونے کانہیں کہا،جب قوم اچھے اوربرے کی تمیزنہ کرے تو تباہ ہوجاتی ہے،زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے،آصف زرداری کےخلاف نیب میں اربوں روپے کے کیسزہیں،شہبازشریف کے چپڑاسی کے اکاﺅنٹ میں 375کروڑآئے،شہبازشریف کے کیس کا فیصلہ ہونا ہے،شہبازشریف کاکبھی وکیل نہیں آتا،کبھی کمردرد ہوجاتا ہے،ان کوپتا ہے عمران خان رہاتوشہبازشریف نے جیل جاناہے،فضل الرحمان تیسرا فنکار،ڈیزل پرمٹ پرضمیربیچتا ہے،فضل الرحمان اسلام کے نام پرسیاست کرتا ہے،چوتھا فنکار لندن میں بیٹھا ہوا ہے،انہوں نے این آراو لینے کی پوری کوشش کی،کرپٹ آدمی کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دیتا،نوازشریف کبھی آزادعدلیہ کوچلنے نہیں دےگا،الیکشن کمیشن پہلے ہی نوازشریف کے کنٹرول میں ہے،سارے نیب زدہ اکٹھے ہوگئے ہیں،یہ سازش کرکے حکومت گرانا چاہتے ہیں،یہ چوری کے پیسوں سے حکومت گراناچاہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.