ایف ایٹ کچہری حملہ کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی

سپریم کورٹ میں ایف ایٹ کچہری حملہ کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد:) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایف ایٹ کچہری حملہ کیس کی سماعت کی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کو موصول ہو گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ پبلک ڈاکومنٹ نہیں، خفیہ ہے۔ عدالت عظمی نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر محسن کیانی کو رجسڑارآفس میں رپورٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے محسن کیانی کو رپورٹ کی روشنی میں آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.