حکم امتناع ختم: ایف آئی اے کو سائفر کے معاملے پر تحقیقات کی اجازت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا۔سائفر کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی حکم امتناع ختم کرانےکی متفرق درخواست منظور کرلی گئی اور ایف آئی اے کو سائفر کے معاملے پر تحقیقات کی اجازت مل گئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سائفر تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لیا۔

تبصرے بند ہیں.