چیچہ وطنی: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے، میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی، اہور میں جو آدمی بیٹھا ہے جس کی نوکری ہے حمزہ کو جتانے کیلئے میرا چیلنج ہے اس کے باوجود تمہیں ہرا کر دکھائیں گے۔ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں پی پی 202 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین نے کہا ہے کہ بارش کے باوجود جلسے میں آنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس مقام پرتیرنے کیلئے تو آسکتا ہے جلسہ نہیں ہو سکتا، یہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، یہ لوگ پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں، پیسے کی پوجا کرنے والے آصف زرداری اور نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پتہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے، گیس مہنگی اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، ہماری معیشت کو دو ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرائی، پچھلے 2سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی ، انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کر دیا، پہلے بجلی غائب، اگر وہ جنریٹر چلائے تو ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، قوم لوٹوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے، میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی، جنتی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے، شریف خاندان نے آج تک ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، ووٹر لسٹوں میں انہوں نے بہت دھاندلی کی ہے، لاہور میں جو آدمی بیٹھا ہے جس کی نوکری ہے حمزہ کو جتانے کیلئے میرا چیلنج ہے اس کے باوجود تمہیں ہرا کر دکھائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.