اسلام آباد: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا۔اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ پنجاب میں حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچانے کے لئے حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کریں گے اورآئندہ کی حکمت عملی کے لئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.