Latest National, International, Sports & Business News

حمد عامر کی واپسی کا شوشہ ان سنی داستان بن گیا

لاہور: محمد عامر کی واپسی کا شوشہ ان سنی داستان بن گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نگران چیئرمین نجم سیٹھی کی طرف سے پیسر کو رعایت دلانے کا نعرہ فضاؤں میں گم ہوگیا۔ آئی سی سی کی جانب سے کمیٹی بنانے کے بعد اس حوالے سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی، دوسری جانب سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر مدثر نذر نے عامر کو کوئی رعایت دینے کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی ہی پریس کانفرنس میں محمد عامر کی واپسی کیلیے آئی سی سی حکام سے بات چیت کا اعلان کیا، لندن میں سالانہ کانفرنس سے آتے ہی انھوں نے بتایا کہ پیسر کے کیس کا جائزہ لینے کیلیے ایک کمیٹی بھی بنادی گئی ہے لیکن صورتحال میں کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ کرکٹ آرگنائرز کے اعزاز میں تقریب کے دوران چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے بتایا کہ آئی سی سی کی طرف اس ضمن میں کوئی اشارہ نہیں ملا، کمیٹی کا ہمیں علم نہیں، نہ ہی ہمارااس معاملے سے کوئی تعلق بنتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.