Latest National, International, Sports & Business News

حلیمہ سلطان نے ایک اور پاکستانی برانڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کرلی

کراچی (شوبزڈیسک) ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجک نے جیز کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کردیا۔ایک خصوصی انٹرویو میں اسرا بلجک نے کہا کہ وہ پاکستان کے نمبر ون نیٹ ورک جیز کے ساتھ کام کریں گی۔انہوں نے جیز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ جیز کے متعلق میں نے کافی تعریف سنی ہے۔اسرا بلجک نے کہا کہ ان تعریفوں کی ہی وجہ سے میں نے جیز کی برینڈ ایمبیسڈر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیز کے ساتھ میری کیمپین جلد آنیوالی ہے جو عوام کو پسند آئیگی۔

تبصرے بند ہیں.