حصص مارکیٹ24000کی حدچھوکرواپس، 18پوائنٹس کمی

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروباری صورتحال اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی تاہم بعض شعبوں کی سرمایہ کاری برقرار رہنے کے سبب انڈیکس کی23800 کی حد مستحکم رہی۔ مندی کے سبب49.55 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے27 کروڑ48 لاکھ67 ہزار484 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران ٹیلی کام، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے ایک موقع پر186.26 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس پہلی بار24000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تھا لیکن اس دوران پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے کی وجہ سے مذکورہ حد زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے98 لاکھ26 ہزار661 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.