حصص مارکیٹ میں محدود سرمایہ کاری کے باعث 33400 کی حد بحال

کراچی:  خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اتارچڑھاؤاورغیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تجارتی سرگرمیاں جمعرات کو اتارچڑھاؤ کی زد میں رہیں تاہم لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا سیزن شروع ہونے کی وجہ سے انویسٹرزکی محدودسرمایہ کاری کے سبب تیزی برقرار رہی ۔

جس سے 33400 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی جبکہ حصص کی مالیت میں مزید16 ارب52 کروڑ 45 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، کاروباری دورانیے میں غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، مقامی کمپنیوں اور دیگر آرگنائزیشنز نے 58 لاکھ41 ہزارڈالر کا انخلا کیا ، اس دوران میوچل فنڈز34 لاکھ28 ہزار، این بی ایف سیز 13 لاکھ20 ہزار اور انفرادی سرمایہ کاروں نے7 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس92.95 پوائنٹس اضافے سے 33469.15 ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.