جاپان سے آزادتجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،خرم دستگیر

ملتان: وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہاکہ نئی 3سالہ ٹریڈ پالیسی کا آئندہ 15 روز میں اعلان کر دیا جائے گا۔

ایوان تجارت وصنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹریڈ پالیسی میں صنعتی وتجارتی سیکٹر کی تجاویزکو مدنظر رکھا گیا ہے، ایکسپورٹ کو زیروریٹڈکرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ ریفنڈ کا معاملہ ختم ہو، یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ریفنڈزکے تمام کیسز میں فوری ادائیگی کردی جائے تاکہ ایکسپورٹرزکا سرمایہ مارکیٹ میں آئے۔

انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ ہمارے حق میں نہیں تھا، ہم نے چین کو بھی یہ بتا دیا ہے، آئندہ جلد ہی نیا معاہدہ ہو گا جو متوازن ہو گا اور سرامک ٹائلز اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ گیس پائپ لائن اور تجارتی روابط کو بڑھانے پر ایرانی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے تاہم عالمی پابندیوں کی وجہ سے ابھی کچھ رکاوٹیں حائل ہیں، پابندیاں ختم ہوتے ہی ان معاملات پرکام کی رفتار تیز ہو جائے گی، پاک چین اقتصادی راہداری کو بعدازاں ایران سے بھی منسلک کر دیا جائے گا، گوادر سے نواب شاہ تک گیس پائپ لائن کی تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری کاحصہ ہے تاہم گوادرتاایران پائپ لائن ہم خود تعمیر کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.