حسن علی پر قسمت مہربان، کریبین پریمیئر لیگ سے معاہدہ

لاہور: 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گولڈن بال اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی پیسر حسن علی پر قسمت مہربان ہے، بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے بعد اب ان کا کریبیئن پریمیئر لیگ سے بھی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے بعد کریبیئن پریمیئر لیگ سے بھی معاہدہ طے پا گیا ہے، فاسٹ بولر نے سی پی ایل کی فرنچائز سینٹ کٹس کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے، ایونٹ کے ابتدائی میچز امریکا کی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے حسن علی نے ویزے کی درخواست بھی دے دی ہے، حسن علی چند روز قبل بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی کومیلا وکٹورینز سے پہلے ہی معاہدہ کرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.