یورپی یونین پاکستان کو6 کروڑ یورو دے گا، معاہدہ طے

اسلام آباد: 

یورپی یونین سندھ میں غذائی قلت کے سدباب کے لیے پاکستان کو چھ کروڑ یورو دے گا تاہم اس سلسلے میں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور شاہد محمود اور پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئیس کوشن نے دستخط کیے معاہدے کے بعدبات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈارنے سندھ میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو دی جانیوالی امداد کی تعریف کی، انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں دیرینہ تعلقات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.