حاجی غلام علی گورنرخیبرپختونخوانامزد‘سمری صدرمملکت کوارسال

اے این پی گورنر شپ کی دوڑ سے باہر، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سینئررہنما سابق سینیٹر حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا نامزد کردیا گیا ہے ان کی تقرری کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد آج نئے گورنر کے عہدہ کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے گورنر کا عہدہ سابق گورنر شاہ فرمان کے استعفیٰ کے بعد 10 اپریل سے خالی چلا آرہا ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے طویل مشاورت کے بعد آخر کار مذکورہ عہدہ جمعیت علمائے اسلام کو دینے پر اتفاق کرلیا ہے جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی گورنر شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے مختلف ناموں پر غور کے بعد سابق ضلع ناظم پشاور سینیٹر حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے ،حاجی غلام علی سابق صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس کے صدر،58ممالک پر مشتمل اسلامک چیمبرآف کامرس کے سابق نائب صدر اور8ممالک پرمشتمل سارک چیمبرآف کامرس کے موجودہ نائب صدربھی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.