نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل میں قید خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پر مشتمل ہے، کمیٹی آج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کرے گی اور جیل میں قید خواتین سے ملاقات کرے گی۔2 رکنی کمیٹی تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جیل میں قید پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.