Latest National, International, Sports & Business News

جیل خانہ جات پنجاب کے ملازمین کے یونیفارم میں عارضی تبدیلی

وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے-

وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے-

مراسلہ کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازمین کے یونیفارم میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے-

شدید گرمی میں ملازمین کو پورا یونیفارم پہننے کی بجائے خاکی پینٹ کے ساتھ کالے رنگ کی پولو ٹی شرٹ اور پی کیپ پہننے کی اجازت ہوگی-

یہ فیصلہ ملازمین کو گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت سے بچانے کے لیے لیا گیا ہے-

اس فیصلہ پر ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے-

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کا محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کےلیے یہ احسن قدم ہے جو کہ انکی ملازمین سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے-

تبصرے بند ہیں.