جیاعلی خانہ بدوش لڑکی کا کردارنبھانے کے لیے تیار

لاہور: فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل اورفلمی دنیا میںبطورہیروئن اہم کردار نبھانے والی جیاعلی نے خانہ بدوش لڑکی کا کرداراداکرنے کا چیلنج قبول کرلیا۔ وہ جلد ہی خانہ بدوش لڑکی کا کردار اداکرتے دکھائی دینگی۔ اس سلسلہ میں جیاعلی نے باقاعدہ خانہ بدوشوں کی بستیوں کا دورہ کیا ہے اوروہاں بسنے والے لوگوں سے ملاقات کے دوران ان کے رہنے سہنے کاانداز اوررسومات بارے خاصی تفصیلات بھی حاصل کی ہیں۔ جیاعلی نے ’’رایل‘‘ کوبتایاکہ ہر فنکارچاہتا ہے کہ وہ اپنے فنی سفرکے دوران کچھ ایسے کردارضرورکرے جن کولوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔ میراتعل ق فیشن انڈسٹری سے ہے اورفلمی دنیا میںبھی میں نے اچھا کام کیا ہے۔ اپنے فنی سفرکے دوران میں نے پہلے کبھی کوئی ایسا کردار ادا نہیں کیا تھا جو بہت چیلنجنگ ہو۔لیکن اب میں نے خانہ بدوش لڑکی کا ایک منفرد کردار قبول کیاہے، جومیرے لیے بہت چیلنجنگ ہے۔ اس کردار میں حقیقت کے رنگ بھرنے کے لیے میں نے خانہ بدوشوں کی مختلف بستیوں میں جاکر ان کے طورطریقے دیکھے ہیں ۔ وہ جس طرح سے بولتے ہیں اورجس طرح سے وہ اپنی صبح کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ سب بہت مشکل ہے مگراپنے کیرئیرکودوسروں سے مختلف کرنے کے لیے میںا یک ایسے ہی کردار کی تلاش میں تھی۔ انھوں نے مزید بتایاکہ یہ سیریل پرائیویٹ پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے بنایا جائے گا اوراس کی شوٹنگ لاہورمیں کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.