ممبئی:
بالی ووڈ پربرسوں راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اداکارہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ دنیا بھر سے 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
سری دیوی نے ایک عرصے تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اپنی اداکاری سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اور اب ان کی بیٹی جھانوی کپور بھی اپنی ماں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے فلم نگری میں داخل ہوئیں اور اپنی پہلی ہی فلم ’دھڑک‘ کے ذریعے دنیا بھر سے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے دیگر اداکاراؤں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
تبصرے بند ہیں.