Latest National, International, Sports & Business News

جونیئر لیگ کےکرکٹرز ڈیرن سیمی اور کولن منرو کے منتظر

راولپنڈی ریڈرز اور حیدر آباد ہنٹرز کے کپتان ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی اور نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

راولپنڈی ریڈرز کے کپتان حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ پی جے ایل کے اعلان کا سننا ہی سب سے بڑی خوشی تھی، ڈرافٹ والے دن کو کبھی نہیں بھلا سکتا، اس سطح پر  پہلی مرتبہ لیگ ہو رہی ہے اس لیے پی جے ایل میں ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

حبیب اللہ نے کہا کہ کولن منرو ٹیم کے مینٹور ہیں، ان سے بہت متاثر ہوں،منرو کا ایک الگ سا اعتماد ہے ان سے بہت کچھ سیکھوں گا۔

حیدر آباد ہنٹرز کے کپتان مرزا سعد بیگ کا کہنا ہے کہ دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہو گا،  ان سے سیکھنے کا فائدہ ہوگا، منتظر ہوں کہ لیگ شروع ہو اور ہم عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں اور ڈریسنگ روم شئیر کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کرکٹ کھیلا کرتے تھے، انہیں دیکھتے ہوئے کرکٹ شروع کی اور ڈرافٹنگ پوری فیملی نے لائیو دیکھی اور مجھے مبارکباد دی۔

تبصرے بند ہیں.