جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی: شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے جبکہ سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

تبصرے بند ہیں.