جولائی تا مارچ ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری1 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز

کراچی: 

پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ (جولائی 2016 تا مارچ 2017 کے دوران) براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 9ماہ کے دوران کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 1ارب 60کروڑ 16لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران1 ارب 42کروڑ 52لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد(انفلوز) کے ساتھ انخلا میں بھی کمی ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.