بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کزن پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس کام کے لیے پرینیتی اب پروڈیوسر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں، پرینیتی سے قبل انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا نے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے۔

اسلام آباد: 

عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ سال 2017 میں اس کی شرح نمو 5.2فیصد رہے گی تاہم ملک میں پائیدار وشمولیتی ترقی اور تخفیف غربت کے لیے نجی شعبے کی وسیع تر سرمایہ کاری کے ساتھ طویل مدتی بنیادوں پر انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ کی ضرورت ہو گی۔

گزشتہ روز جاری کردہ ’’جنوبی ایشیا اکنامک فوکس‘‘ نامی ششماہی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت میں مسلسل بہتری اور افراط زر قابو میں رہنے کا امکان ہے، 2016 میں پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح نمو4.7 فیصد رہی جو 2017 میں 5.2 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے جو ترقی کے امکانات میں بدستور بہتری کی عکاسی ہے۔

تبصرے بند ہیں.