جوبائیڈن کا بیان گمراہ کن، جوہری اثاثے عالمی معیار کے مطابق محفوظ ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کے جوہری اثاثے سے متعلق بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے ہمارے جوہری اثاثے عالمی معیار کے مطابق محفوظ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ میں واضح طور پر دہراتا ہوں کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور ہمیں فخر ہے ہمارے جوہری اثاثے عالمی معیار کے مطابق محفوظ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کےحوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے، کسی کو ہمارے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے خدشات نہیں ہونے چاہئیں۔

تبصرے بند ہیں.