Latest National, International, Sports & Business News

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں: ایرانی سفیر

اسلام آباد:ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔ ایکس پر پیغام میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے انتظار کریں۔اس سے پہلے ایرانی سفارتخانے نے ایکس پر لکھا کہ ٹرمپ کی حالیہ پریس کانفرنس انسانی تاریخ میں ہونے والی ادراکی غلطیوں کی ایک عمدہ مثال تھی، وہ تکبر کی بیماری کا شکار نظر آتے ہیں، جو ایک المیہ خامی ہے اور حکمران کو گہرے دلدل میں دھکیل دیتی ہے۔ایرانی سفارتخانے نے دنیا کو یاد دلایا کہ یاد رکھیں، جنگ اور جارحیت کا آغاز ایک ایسے سکول کو نشانہ بنانے سے ہوا جہاں 160 سے زائد معصوم بچے موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.