غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز جاپان کے اوپر سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج نے مشترکہ مشقیں کیں اور جوابی میزائل فائر کیے۔
It's only just been confirmed that the US and ROK conducted their own missile drill in response to North Korea's recent missile test.
One of South Korea's Hyunmoo-2 failed shortly after launch and crashed, but caused no casualties.https://t.co/j7K3semX3g
— Raphael Rashid (@koryodynasty) October 5, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے ساتھ مشترکہ مشق کے دوران جنوبی کوریا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل ہدف پر پہنچنے میں ناکام ہوگیا اور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے میں رات گئے زور دار دھماکا سنا گیا۔
جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل فائر کی ناکامی کی تصدیق کی اور کہا کہ اس واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایک میزائل مشترکہ طور پر فائر کیا گیا جب کہ الگ سے داغا جانے والا میزائل فضا میں جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی تباہ ہوگیا۔
تبصرے بند ہیں.