جنوبی پنجاب کیلئے مختص200ارب کسی اورجگہ منتقل نہیں ہوسکتے‘ عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیرخسروبختیاراورلیہ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات’سیاسی صورتحال اورجنوبی پنجاب کے ترقیاتی امورپربات چیت کی گئی‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے وعدے نبھارہے ہیں،جنوبی پنجاب کیلئے مختص200ارب کسی اورجگہ منتقل نہیں ہوسکتے،جنوبی پنجاب کے بجٹ سے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے،عوام کی سہولت کیلئے سیکرٹریزکوبجٹ کے استعمال کیلئے بااختیارکردیا،لیہ میں200 بیڈزپرمشتمل ہسپتال بنائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.