جنوبی افریقہ نے پاکستانی ٹاپ آرڈر کو نشانے پر رکھ لیا

لاہور / شارجہ: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے منتخب 12 پاکستانی کرکٹرز کی ابوظبی روانگی پیر کو علی الصبح لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے شیڈول ہے۔ 15رکنی ٹیسٹ اسکواڈ مکمل کرنے کیلیے 3 کھلاڑیوں کا انتخاب ’ اے‘ ٹیم کے پروٹیز کیخلاف منگل کو شروع ہونے والے سہ روزہ پریکٹس میچ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گا،دوسری جانب حفیظ کی غیرموجودگی سے پروٹیز کوچ کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا، انھوں نے پاکستانی ٹاپ آرڈر کو نشانہ بنانے کا خواب دیکھنا شروع کردیا، رسل ڈومنگو نے میزبان اوپنرز کو سبق سکھانے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن پر آغاز میں ہی ہلہ بول کر انھیں ڈگمگانے پر مجبور کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق رواں اور آئندہ ماہ پاکستانی ٹیم یواے ای میں جنوبی افریقہ سے دو ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جس میں ٹیسٹ سیریز کیلیے منتخب 12کرکٹرز کی ابوظبی روانگی پیر کو علی الصبح لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے شیڈول تھی، 15رکنی اسکواڈ مکمل کرنے کیلیے 3 کھلاڑیوں کا انتخاب اے ٹیم کے پروٹیز کیخلاف منگل کو شروع ہونے والے سہ روزہ پریکٹس میچ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر مصباح الحق (کپتان)، خرم منظور، اظہر علی، یونس خان، عمر امین، عدنان اکمل، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، عبدالرحمان، جنید خان، محمد عرفان، راحت علی کو روانگی کا پروانہ ملاہے، دورئہ زمبابوے میں اسکواڈ کے ہمراہ جانے والے اسد شفیق، فیصل اقبال، شان مسعود اور احسان عادل اے ٹیم کا حصہ اور زیر غور کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں، ان کے علاوہ پروٹیز کے خلاف وارم اپ میچ کیلیے عمر امین کی قیادت میں جانے والی اے ٹیم کے احمد شہزاد، صہیب مقصود، اکبرالرحمان، محمد رضوان، اعزاز چیمہ، احمد جمال، عثمان قادر، یاسر شاہ، عمران خان میں سے کسی بھی کھلاڑی کی غیر معمولی پرفارمنس اسے 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ دلا سکتی ہے، منتخب 12کرکٹرز نے اتوار کو آرام کرنے کے بعد سفر کی تیاریاں مکمل کیں، ان پلیئرز کو پریکٹس کیلیے دو روزہ میچ یو اے ای ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے جس کا آغاز 9 اکتوبر کو ہوگا۔لاہور / شارجہ: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے منتخب 12 پاکستانی کرکٹرز کی ابوظبی روانگی پیر کو علی الصبح لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے شیڈول ہے۔ 15رکنی ٹیسٹ اسکواڈ مکمل کرنے کیلیے 3 کھلاڑیوں کا انتخاب ’ اے‘ ٹیم کے پروٹیز کیخلاف منگل کو شروع ہونے والے سہ روزہ پریکٹس میچ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گا،دوسری جانب حفیظ کی غیرموجودگی سے پروٹیز کوچ کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا، انھوں نے پاکستانی ٹاپ آرڈر کو نشانہ بنانے کا خواب دیکھنا شروع کردیا، رسل ڈومنگو نے میزبان اوپنرز کو سبق سکھانے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن پر آغاز میں ہی ہلہ بول کر انھیں ڈگمگانے پر مجبور کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق رواں اور آئندہ ماہ پاکستانی ٹیم یواے ای میں جنوبی افریقہ سے دو ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جس میں ٹیسٹ سیریز کیلیے منتخب 12کرکٹرز کی ابوظبی روانگی پیر کو علی الصبح لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے شیڈول تھی، 15رکنی اسکواڈ مکمل کرنے کیلیے 3 کھلاڑیوں کا انتخاب اے ٹیم کے پروٹیز کیخلاف منگل کو شروع ہونے والے سہ روزہ پریکٹس میچ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر مصباح الحق (کپتان)، خرم منظور، اظہر علی، یونس خان، عمر امین، عدنان اکمل، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، عبدالرحمان، جنید خان، محمد عرفان، راحت علی کو روانگی کا پروانہ ملاہے، دورئہ زمبابوے میں اسکواڈ کے ہمراہ جانے والے اسد شفیق، فیصل اقبال، شان مسعود اور احسان عادل اے ٹیم کا حصہ اور زیر غور کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں، ان کے علاوہ پروٹیز کے خلاف وارم اپ میچ کیلیے عمر امین کی قیادت میں جانے والی اے ٹیم کے احمد شہزاد، صہیب مقصود، اکبرالرحمان، محمد رضوان، اعزاز چیمہ، احمد جمال، عثمان قادر، یاسر شاہ، عمران خان میں سے کسی بھی کھلاڑی کی غیر معمولی پرفارمنس اسے 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ دلا سکتی ہے، منتخب 12کرکٹرز نے اتوار کو آرام کرنے کے بعد سفر کی تیاریاں مکمل کیں، ان پلیئرز کو پریکٹس کیلیے دو روزہ میچ یو اے ای ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے جس کا آغاز 9 اکتوبر کو ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.