جنوبی افریقہ سے سیریز، پاکستان ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز

جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اور اے ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پیر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ کیمپ کا حصہ بننے والے ٹیسٹ ٹیم کے ابتدائی کھلاڑیوں میں شان مسعود، خرم منظور، صہیب مقصود، یونس خان، مصباح الحق، فیصل اقبال، عدنان اکمل(وکٹ کیپر)، عبدالرحمان، عثمان قادر، جنید خان، راحت علی، وہاب ریاض، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہر علی، عمر امین، اسد شفیق، سرفرا ز احمد (وکٹ کیپر)، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ، اعزاز چیمہ، احسان عادل، احمد جمال، اکبر الرحمان، عمران خان اور محمد رضوان(وکٹ کیپر) جبکہ پاکستان اے ٹیم کے شان مسعود، احمد شہزاد، اظہر علی، عمرامین، فیصل اقبال، اسد شفیق، احسان عادل، احمد جمال، اکبر الرحمن، عثمان قادر، یاسر شاہ، صہیب مقصود، اعزاز چیمہ، عمران خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ یاد رہے کہ دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے ہاتھوں گرین شرٹس کی ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں، سلیکٹرز اور پی سی بی حکام کو سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور شائقین کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا ہے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے جلد بازی کی بجائے کھلاڑیوں کی خوب جانچ پڑتال کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مزید معلوم ہوا ہے کہ کیمپ میں جہاں کھلاڑیوں کو سخت ترین فزیکل مرحلے سے گزارا جائے گا وہاں ان کی فٹنس اور فارم دیکھنے کے لیے پاکستان ٹیسٹ اور اے ٹیم کے درمیان 2 تا 4 اکتوبر تک پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے جبکہ اے ٹیم کی قیادت عمر امین کے ہاتھوں میں ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.