جنرل موٹرز کا ارجنٹائن میں 740 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

نیا یونٹ جی ایم کمپلیکس ارجنٹائن کے شمال مشرق میں واقع زرعی اور صنعتی بندرگاہی شہر روسیرو میں قائم کیا جائے گا۔

بیونس آئرس: (آن لائن) جنرل موٹرز المونیم موٹرز ارجنٹائن میں 740 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جبکہ ارجنٹائن کی آٹو انڈسٹری کی پیداوار میں گزشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت میں ریکارڈ کارکردگی کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔ صدر کرسٹینا کرچنر کے دفتر کے مطابق نیا یونٹ جی ایم کمپلیکس روسیرو میں نصب کیا جائے گا جو کہ دارالحکومت کے قریباً 300 کلومیٹر شمال مشرق میں زرعی اور صنعتی بندرگاہی شہر ہے۔ اس کمپلیکس میں اس وقت قریباً 2800 افراد ملازم ہیں اور سات ماڈل تیار کئے جاتے ہیں۔ توقع ہے کہ نئی فیکٹری میں پیداوار 2017ء میں شروع ہو گی اور ایک سال میں ایک لاکھ 40 ہزار تک موٹریں تیار کی جائیں گی۔ جنرل موٹرز نے 1978ء میں ارجنٹائن میں پیداوار معطل کر دی تھی لیکن 1997ء میں دوبارہ شروع کر دی۔ وہ میکسیکو میں ایک اور موٹر فیکٹری لگانے کا ارادہ رکھتی ہے –

تبصرے بند ہیں.