بجٹ میں ایکسپورٹ فنانس سکیم قرضوں کے مارک اپ میں کمی کا سرکلر جار

کراچی (دنیا نیوز)اسٹیٹ بینک نے بجٹ میں ایکسپورٹ فنانس سکیم قرضوں کے مارک اپ میں کمی کا سرکلر جاری کر دیا ، اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکلر نمبر 5 برائے 2014ء کے مطابق سکیم کے تحت حاصل کئے گئے قرضوں پر مارک اپ ریٹ سات اعشاریہ پانچ فیصد ہوگا۔ نئی شرح کا اطلاق ای ایف ایس کے تحت حاصل کئے گئے پرانے قرضوں پر بھی ہوگا۔ سرکلر کے مطابق کارپوریٹس کے لئے ای ایس ایف قرضوں پر بینکنگ سپریڈ ایک جبکہ چھوٹے اور درمیانے اداروں کے لئے دو فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ای ایف ایس کے تحت دیئے گئے قرضوں پر نئی شرح لاگو کریں۔ بینکوں کو دس روز میں مرکزی بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریش کو تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/228071#sthash.WkbbOmuw.dpuf

تبصرے بند ہیں.