جنرل اسمبلی اجلاس پر پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیر مقدم کریں گے، بان کی مون

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ وہ ۔انھوں نے بدھ کو نیویارک میں میڈیاسے گفتگومیں انھوں نے تجویز دی کہ نوازشریف کواجلاس سے بھرپور فائدہ اٹھاناچاہیے۔ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کامعاملہ میرے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت لائن آف کنٹرول پرحالیہ کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات پر تشویش ہے،امید ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرپاک بھارت وزرائے اعظم ایل اوسی کشیدگی کا حل نکال لیں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ پاک بھارت مذاکرات کی حمایت اورتعاون جاری رکھیں گے، دونوں ملکوں کی قیادت ایل اوسی پربات چیت کرکے اسکاحل نکالنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.