لاہور (شوبزڈیسک) مشہور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے موت پر ٹک ٹاک وڈیو بناکے اس کو پوسٹ کرنے کو گھٹیا حرکت قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرح اور عادل نے انتہائی گھٹیا قسم کا مزاق کیا، اللہ نہ کرے کہ ان کے ساتھ کبھی کوئی ایسا حادثہ پیش آئے لیکن موت کا مذاق نہیں کرنا چاہیئے۔ اپنے ایک وڈیو پیغام میں جنت مرزا نے کہا کہ اگر آپ یہ کہتی ہیں کہ حادثہ ہوا تھا اور عادل اس میں زخمی ہوگئے تھے تو کسی بھی بیوی میں اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ اس کے شوہر کی موت کی خبر آئے اور وہ سب سے پہلے فون نکالے اور ٹک ٹاک بناکر اسے پوسٹ کردے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب یہ وڈیو دیکھی تب ہی کہہ دیا تھا کہ یہ جھوٹی ہے اور صرف مشہوری کیلئے بنائی گئی جوکہ بہت ہی گھٹیا حرکت تھی،اس طرح کی فضول حرکتیں نہیں ہونی چاہئیں۔دوسری طرف ٹک ٹاک پر انتقال کی جھوٹی خبر پھیلاںے والی جوڑی مشکل میں پھنس گئی، ٹک ٹاکر عادل راجپوت اور اہلیہ کیخلاف مقدمے کے اندراج اور سخت سزا دینے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر عادل راجپوت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلانے کی وجہ سے ٹک ٹاکر جوڑی کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ شہباز احمد نام شہری کی جانب سے سائبر کرائم سیل میں باقاعدہ درخواست دے کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتقال کی جھوٹی خبر پھیلانے پر ٹک ٹاکر عادل راجپوت اور اس کی اہلیہ فرح عادل کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.