جشن کے دوران فٹبال ٹرافی کو نقصان پہنچا :صدر فٹبال ایسوسی ایشن

جشن مناتے ہوئے کھلاڑیوں کی بد احتیاطی سے ٹرافی کا ایک چھوٹا سا حصہ اتر گیا :ولف گینگ نیرس بیچ

فرینکفرٹ ( ) برازیل میں ہونے والے جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم کو ایکسٹرا وقت میں ایک صفر سے شکست دے کرچوتھی بار یہ ٹرافی اپنے نام کی ۔ اس شاندار جیت پر جرمنی کی فٹ بال ٹیم کا برازیل سے واپسی پر شاہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں ٹرافی کے ساتھ برلن کی سیر کروائی گئی ۔ اس دوران جوش جذبات میں ٹیم کے ممبر کے ہاتھوں ٹرافی کا نقصان ہو گیا۔ جرمن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ، نیرس بیچ کا کہنا ہے کہ ایک جگہ سے ٹرافی کا چھوٹا سا ٹکڑا اتر گیا ہے، لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں، ہمارے پاس ایسے ماہرین موجود ہیں، جو اسے پھر سے اپنی جگہ پر نصب کر دیں گے۔ جرمنی اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ 13جولائی کو اس کو دی جانے والی ٹرافی حقیقت میں ورلڈ کپ ٹرافی کی نقل تھی۔ کیوں کہ اصل ٹرافی کی قیمت 10ملین یورو ہے۔ فیفا کی طرف سے ایسوسی ایشنز کو اصل ٹرافی نہ دینے کا فیصلہ 1983ء میں اس وقت کیا گیا، جب یہ ٹرافی برازیل سے چوری ہو گئی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.