اسلام آباد()جسٹس سردار محمد رضا وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ، آج چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی تقرری کا نوٹفیکشن الیکشن کمیشن اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق ان کے عہدے کی مدت پانچ سال ہوگی ۔ جسٹس سردار محمد رضا نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور استعفٰی صدر کو بھجوا دیا ہے ۔ جسٹس سردار رضا ہفتے کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوگی ۔ جسٹس سردار محمد رضا نے وفاقی شرعی عدالت کے ججز سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔
تبصرے بند ہیں.