اسلام آباد:جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، کہتے ہیں مبینہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے میرے اختیار میں جو ہوا کروں گا۔
چیف الیکشن کمشنر کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی ، چیف جسٹس ناصر الملک نے جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ تقریب میں جج صاحبان ، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی ۔ حلف برداری کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ حلف کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دوں گا ۔ مبینہ انتخابی دھاندلی پر میرے اختیار میں جو ہوا کروں گا۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اور چیف الیکشن کمشنر کے عہدوں کی اپنی توقیر ہے ۔ موجودہ حالات میں چیف الیکشن کمشنر کے منصب کا انتخاب کرنا مثبت اقدام ہے اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومتی خط کے حوالے سے ایک سوال پر چیف جسٹس نے صحافی سے پوچھا کہ آپ نے چائے پی لی ہے اور مسکراتے ہوئے چل پڑٰیں۔
تبصرے بند ہیں.