غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز میکسیکو سے اڑان بھرنے والا ایک چھوٹا طیارہ لاپتہ ہوا جس میں 5 جرمن باشندے سوار تھے۔
اس حوالے سے کوسٹاریکا کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی کا کہنا ہے کہ طیارے کے حوالے سے ہمیں الرٹ موصول ہوئی کہ طیارے کا کوسٹاریکا کے قریب کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق طیارہ شام 6 بجے کے قریب لاپتہ ہوا تھا جس کا سراغ لگانے کے لیے فوری اقدامات شروع کردیے گئے تھے لیکن موسم کی خرابی اور رات ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا جسے صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.