جرمنی میں کیمروں کی چھ روزہ عالمی نمائش شروع ہو گئی

جرمنی میں کیمروں کی چھ روزہ عالمی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دنیا کے پچاس ملکوں سے کوئی ایک ہزار کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ تا ہم سمارٹ فونز کی وجہ سے کیمروں کے کاروبار میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

برلن (نیٹ نیوز) جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق تصویری دنیا کے بارے میں کمپنیاں اب بھی پر امید ہیں۔ جرمنی میں فوٹوگرافی کی صنعت کی ایسوسی ایشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیان میولر ریکر کہتے ہیں کہ جرمنی میں ہم اب بھی بیس ارب یورو کی مارکیٹ کی بات کر رہے ہیں۔ میولر ریکر کے مطابق یہ بھی ایک محتاط اندازہ ہے ، فوٹوگرافی کی صنعت میں ہم نے ایسے مواقع تلاش کیے ہیں ، جن کو روکنا اب مشکل ہے۔ اندازوں کے مطابق رواں برس جرمنی میں 5.2 ملین کیمرے فروخت ہوں گے۔ اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں کیمروں کی فروخت میں تیرہ فیصد کمی ہو گی۔ یوں کیمروں کے کاروبار کو 1.45 ارب یورو کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگوں نے زیادہ تر سمارٹ فونز خریدنا شروع کر دیے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.