’جتنی پاور سول ملٹری سیٹ اپ میں بیلنس کیلئے ضروری ہے اتنی عمران خان کے پاس تھی‘

عام آدمی کا تاثر یہ ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز ختم ہونے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ہے: پی ٹی آئی رہنما

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جتنی پاور سول ملٹری سیٹ اپ میں بیلنس کیلئے ضروری ہے اتنی ہی عمران خان کے پاس بھی تھی، ان کے پاس ملٹری سیٹ اپ میں بیلنس نہ کم تھی نہ زیادہ

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی کا تاثر یہ ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز ختم ہونے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ہے، فیصلہ پاکستان کے عوام کے منہ پر نظام انصاف کا طمانچہ ہے۔

قوم دیکھ رہی ہے کہ این آر او ٹو پرعمل درآمد شروع ہو گی: شاہ محمود

دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  قوم دیکھ رہی ہے کہ این آر او ٹو پرعمل درآمد شروع ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ جن کے منی لانڈرنگ کیسز واضح تھے وہ باعزت بری ہورہے ہیں، قوم ایک ایک چیز نوٹ کر رہی ہے، ہر چیز کا بدلہ لے گی۔

تبصرے بند ہیں.