ایل این جی نرخ:پی ایس او کو 8ارب خسارے کا خدشہ

کراچی:  اوگرا کی جانب سے ری گیسفائڈ ایل این جی کی قیمت 8.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے جانے سے پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی (پی ایس او) کو اب تک درآمد کی جانے والی ایل این جی پر8ارب روپے خسارے کاسامنا کرنا پڑے گا۔

خسارے کا خدشہ کمپنی کے سال 2014-15 میں حاصل کردہ منافع سے بھی ایک ارب روپے زائد ہے،درآمدی ایل این جی کے لیے پی ایس او نے 11ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی تھی تاہم اوگرا نے 8.64 ڈالر قیمت مقرر کردی ساتھ ہیپی ایس او کا مارجن بھی 4 فیصد کے بجائے1.82فیصد کردیا گیا جس میں سے 1.32فیصد مارجن حکومت پاکستان کا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.