تین دن میں ایل پی جی کی قیمت بیس روپے بڑھ گئی

ایل پی جی کی قیمت تین دن میں تیسری بار بڑھا دی گئی۔ پانچ روپے کلو مزید اضافے کے بعد تین دن میں قیمت بیس روپے بڑھ گئی ۔ رمضان المبارک کے ماہ میں صارفین کی جیبوں پر اضافی بوجھ پڑ گیا۔

اسلام آباد: () ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے دعوے کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت پچاس روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت دو سو روپے بڑھ گئی ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اوگرا کی مرضی کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی پیداواری قیمت پچہتر روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک سو پانچ روپے کلو تک ہو سکتی ہے جبکہ نئے اضافے کے بعد آزاد کشمیر اور فاٹا میں قیمت ڈیڑھ سو روپے کلوگرام تک پہنچ چکی ہے۔ سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث ایل پی جی کا استعمال پہلے ہی بڑھ چکا ہے۔ اِن صارفین پر قیمتوں میں اضافے نے مزید معاشی بوجھ ڈال دیا ہے۔ ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ہونے والے اضافے نے بھی لوگوں کی مشکلات مزید بڑھا دی۔ –

تبصرے بند ہیں.