تیسری مرتبہ شیڈول تبدیل ، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشن بند

کراچی سمیت سندھ میں سی این جی سٹیشن کی بندش کا شیڈول تیسری بار تبدیل ہونے سے سی این جی سٹیشن تیسرے روز بھی بند ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے دفاتر جانیوالے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے گزشتہ رات اچانک تیسری بار سی این جی سٹیشنز کی بندش کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ۔ گیس کی فراہمی معطل رہنے کے باعث سی این جی سٹیشن آج تیسرے روز بھی نہ کھل سکے تاہم آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن نے کراچی سمیت سندھ میں 72 گھنٹے سی این جی بندش کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ سی این جی سٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.