Latest National, International, Sports & Business News

تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ نے مونٹی پنیسر کو طلب کرلیا، فن کی چھٹی

لندن: آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ کیلیے انگلینڈ نے 14رکنی اسکواڈ میں کیون پیٹرسن کو شامل رکھا ہے۔ روایتی حریف سے یہ مقابلہ یکم اگست کو اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہوگا، اسٹار بیٹسمین کو ابھی بھی پنڈلی کی انجری سے مکمل نجات نہیں ہوپائی ہے لیکن انھیں میچ تک فٹنس ثابت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے جیمز ٹیلر کو ان کے کور اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے، اس کے علاوہ میزبان بورڈ نے مونٹی پنیسر کو دوسرے اسپنر کے طور پر بھی طلب کیا ہے، کرس ٹریملٹ فاسٹ بولر کو شامل کرتے ہوئے اسٹیون فن اور گراہم اونینز کو آرام دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کا بیشتر حصہ سائیڈ لائن رہنے والے کیون پیٹرسن کو گذشتہ ہفتے لارڈز ٹیسٹ کے دوران انجری لاحق ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ فیلڈنگ کیلیے میدان میں نہیں آسکے تھے، جیمز ٹیلر کو ای سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف ٹور میچ میں سسیکس کیلیے بطور مہمان پلیئر کھیلنے کا موقع دیا تھا، انھیں ٹیسٹ اسکواڈ میں پیٹرسن کے کور اپ کے طور پر شامل کرلیاگیا ہے، ٹیلر اب تک دو ٹیسٹ میچز گذشتہ برس جنوبی افریقہ کیخلاف کھیل چکے ہیں لیکن اس کے بعد انھیں بھارت اور نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے انگلش اسکواڈ میں شامل نہیں کیاگیا تھا،وہ اب تک فرسٹ کلاس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 کاؤنٹی میچز میں 824رنز جوڑ چکے ہیں، جس میں سسیکس کیخلاف جون میں ان کی ناقابل شکست ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.