تیزی سے گرتے زرمبادلہ ذخائر کو 24.8 کروڑ ڈالر کا سنبھالا
کراچی: تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو اچانک سنبھالا ملا ہے اور ایک ہفتے کے دوران ملک میں موجود ذرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 93 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 19 اپریل کو اسٹیٹ بینک کے پاس 6 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 5 ارب 12اسٹیٹ بینک کے مطابق 12 اپریل کو مجموعی ذخائر کی مالیت 11 ارب 69کروڑ ڈالر تھی جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 6ارب 64 کروڑ 2 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 4 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، اس طرح ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 17 کروڑ 68 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 7 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.