تھری ڈی افیکٹس فیچر والا ویڈیو ریکارڈنگ چشمہ متعارف

اسنیپ چیٹ کی پیرنٹ کمپنی کی جانب سے ویڈیو ریکارڈنگ والے اس جدید ترین فیچرز سے آراستہ چشمے کو اسپیکٹیکلز 3 کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سن گلاسز ویڈیو ریکارڈنگ کے تھری ڈی آفیکٹس دینے کے جدید فیچرز سے آراستہ ہے لیکن اس چشمے کی قیمت بھی ہوش اڑا دینے والی ہے۔

جدید ترین سن گلاسز کی قیمت 380 ڈالرز  رکھی گئی ہے جو پچھلے سن گلاسز کی قیمت سے ڈبل ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سن گلاسز کی صارفین تک رسائی خزاں کے موسم تک ممکن ہو سکے گی لیکن صارفین پیشگی بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے سن گلاسز کی مزید جدید فیچرز کے  بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس سن گلاسز کی بناوٹ کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بنایا گیا ہے جس میں راؤنڈ لینسز اور تھری ڈی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

صارفین سن گلاسز کو پہن کر کسی بھی نظارے کی تصویر بس چشمے کے فریم پر کلک کر کے لے سکتے ہیں اور  اسے اسنیپ چیٹ پر منتقل بھی کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ صارفین ان سن گلاسز سے اپنی اسنیپ بھی بنا سکتے ہیں۔

کمپنی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پرانے اسپیکٹیکلز کے ورژن میں  نارنجی اور نیلے جیسے شوخ رنگوں کے فلٹرز  آتے ہیں لیکن نیا ماڈل بلیک اینڈ وائٹ اور  روز گولڈ رنگ کے فلٹرز  پر مشتمل ہے۔

تبصرے بند ہیں.