وزیراعظم شہباز شریف تھرکول فیز ٹو کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے لیے تھر پہنچے جہاں انہوں نے منصوبے پر کام کرنے والی خواتین ڈمپر ٹرک ڈرائیورز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کی خواتین ڈرائیورز سے ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی تھر کول پراجیکٹ میں کام کرنے والی خواتین ڈمپر ڈرائیورز سے ملاقات۔ pic.twitter.com/gfFJQCB3Wu
— PML(N) (@pmln_org) October 10, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین ڈمپر ڈرائیورز کی ہمت اور لگن کے جذبے کی تعریف کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی خواتین ڈرائیورز کو سراہا۔
تبصرے بند ہیں.